لندن(سپو ر ٹس ڈیسک)انگلش فاسٹ باوئولر جیمز اینڈرسن نے اپنی نگاہیں 700 وکٹوں کے نئے سنگ میل پر مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایشز سیریز میں شرکت سمیت مزید اٹھارہ ماہ تک ٹیسٹ کرکٹ سے منسلک رہنا چاہتے ہیں اور ان کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں کہ وہ کھیل سے علیحدگی اختیار کرلیں38 سالہ جیمز اینڈرسن کو یقین ہے کہ وہ اب بھی انگلش ٹیم کو بہت کچھ دے سکتے ہیں جبکہ انہیں 700 وکٹوں کا نیا سنگ میل بھی اپنی پہنچ میں نظر آرہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.