جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں، تنخواہیں کہاں سے بڑھائیں، وزیر ریلوے

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہے کہ ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے پہلا سال کام کا سال ہے۔ جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں ملازمین کی تنخواہیں کہاں سے بڑھائیں، اب منگتا نہیں بنا جا سکتا کچھ کما کر دکھائیں گے تو کچھ کرنے کے قابل ہونگے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے 21.6 ارب کا ہدف نہ صرف پورا کرینگے بلکہ 25 ارب تک کما کر دکھائیں گے، جو انجن دو ٹریکشن موٹروں پر چل رہے ہیں ان کو پہلے مرحلے میں چار موٹروں پر لیکر آئیں گے اور پھر چھ پر۔ یہ بات انھوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تبصرے بند ہیں.