جھنگ: متحدہ دینی محاذ کی کال پر ہڑتال، ٹرانسپورٹ بند

جھنگ: جھنگ میں متحدہ دینی محاذ کی کال پر حلقہ این اے نواسی میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ جھنگ میں این اے نواسی میں مبینہ دھاندلی کیخلاف متحدہ دینی محاذ کی کال پر احتجاج جاری ہے۔ شہر بھر کی دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ متحدہ دینی محاذ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ این ایے نواسی سے مولانا محمد احمد لدھیانوی جیت رہے تھے،مگر مسلم لیگ ن کی جانب سے مبینہ دھاندلی کرکے شیخ محمد اکرم کو کامیاب کرایا گیا ہے۔ متحدہ دینی محاذ کی کال پر آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے شرکاء ایوب چوک میں دھرنا دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.