جھنگ: انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جھنگ میں متحدہ دینی محاذ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے نواسی اور پی پی اٹھہتر کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔کچہری چوک پر متحدہ دینی محاذ کے کارکنان انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔دھرنے کے باعث کچہری اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے کچہری کے دروازوں کو تالے لگا دئیے ہیں۔شرکاء کا کہنا ہے کہ این اے نواسی اور پی پی اٹھہتر میں دھاندلی کی گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور چیکنگ کرائی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے
تبصرے بند ہیں.