جو فنکار کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا ہے وہی کامیاب ہے ‘ سہیل اصغر

کیرئیر کے پہلے چار پراجیکٹس کی مضبوط بنیاد پر اپنی کامیابی کی عمارت قائم کی ‘ سینئر اداکار

لاہور( شوبزڈیسک) سینئر اداکار سہیل اصغر نے کہا ہے کہ صر ف شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے ، میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پہلے چار پراجیکٹس کی مضبوط بنیاد پر اپنی کامیابی کی عمارت قائم کی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل اصغر نے کہا کہ کسی بھی کردار کی اصل جان اسے نبھانے والے کی پختگی ہوتی ہے ،جو فنکار کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا ہے وہی کامیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں اور پرستاروں کا شکر گزار ہوں انہیں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ فنکار وں میں منفرد پہچان بنانا یقینا کامیابی کی علامت ہے اور میں خوش قسمتی ہوں کہ اس فہرست میں میرا نام بھی شامل ہے ۔

تبصرے بند ہیں.