جوگھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری صاحب کی صحت کا خیال آگیا‘ وزیراعظم

PRIME MINISTER IMRAN KHAN ADDRESSING THE INTERNATIONAL SYMPOSIUM ON PAKISTAN'S HYDROPOWER DEVELOPMENT IN GLOBAL PERSPECTIVE IN ISLAMABAD ON 14TH FEBRUARY, 2022.

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوگھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری صاحب کی صحت کا خیال آگیا‘مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے اور جو لوگ گھبرا گئے انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت یاد آگئی۔ مونس الٰہی کام جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ چین نے 5 ہزار بڑے ڈیم بنائے ہیں، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے ہیں، ڈیمز نہ بنانے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم ڈیم بناتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ تھر اور بلوچستان میں بھی زمین ہے۔ پانی کی قلت ہے۔ ہم نے الیکشن کا سوچنے کی بجائے طویل المدتی منصوبہ بندی کی۔ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں۔ پانی کا ذخیرہ کاشتکاری کیلئے بہت اہم ہے۔

تبصرے بند ہیں.