جولائی سے اکتوبر، بڑی صنعتوں کی شرح ترقی5.7 فیصد رہی

ڑی صنعتوں کی شرح نمو بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے دوران شرح ترقی پانچ اعشاریہ سات فیصد رہی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے دوران بڑی صنعتوں کی گروتھ تین اعشاریہ آٹھ چار فیصد رہی ٹیکسٹائل سیکٹر کی اکتوبر میں گروتھ ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد جبکہ چار ماہ میں دو اعشاریہ دو فیصد رہی جولائی سے اکتوبر تک کھادوں کے شعبے میں اکتالیس فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ پٹرولیم، پیپربورڈ اور کیمیکل سمیت دس شعبوں کی گروتھ مثبت رہی جبکہ انجینئرنگ اور آٹو موبائل سمیت پانچ شعبوں کی گروتھ اس دوران منفی رہی۔

تبصرے بند ہیں.