نیویارک(مانیٹر نگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہاہے کہ کورونا وبا نے جنسی مساوات کے سلسلے میں حساس پیش رفت کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق شہری تنظیموں کے یوتھ وومن ونگ کے نمائندوں کے شریک ہونے والی ویڈیو کانفرس سے خطاب میں کہا کہ موجودہ وبا کے باعث مرد و عورت کے درمیان عدم مساوات نے مزید گہرائی پکڑی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ کی نسلیں موجودہ عدم مساوات کے ماحول سے کہیں زیادہ متاثر ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وبا پھوٹنے سے لیکر ابتک نرسیں، اساتذہ اور دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑہ چڑھ کر اس مرض کے خلاف اپنی احسن خدمات ادا کر رہی ہیں۔دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں بچیاں اسکول جانے سے محروم رکھی جا رہی ہیں اور بعض ممالک میں کم سنی میں لڑکیاں حاملہ ہو جاتی ہیں ، لہذا میں حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ خواتین کے خلاف تشدد کی کاروائیوں کے خلاف کاروائیوں کو اولیت دیں۔
تبصرے بند ہیں.