جمیکا: ڈوپنگ کی وبا نے فٹبال کو بھی لپیٹ میں لے لیا
جمیکا: جمیکا میں ڈوپنگ کی وبا نے فٹبال کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایتھلیٹس کے بعد انٹرنیشنل فٹبالر کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایک نامعلوم جمیکن انٹرنیشنل فٹبالر ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا، جمیکا فٹبال فیڈریشن نے ایک بیان میں کہاکہ انھیں فیفا کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں ہونڈراس کیخلاف 11 جون کے میچ میں ایک ممبر کے یورین ٹیسٹ میں ممنوعہ دوا شامل ہونے کا بتایا گیا۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جے ایف ایف نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور میڈیکل کمیٹی چیئرمین کی زیرنگرانی تحقیقات جاری ہیں،پلیئر کو اس بارے میں اطلاع دیدی گئی ہے۔ حال ہی میں جمیکن اسپورٹ کو ایک ڈوپنگ اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں دو مرتبہ کے اولمپک 200 میٹرز چیمپئن ویرونیکا کیمبل براؤن اور سابق ورلڈ 100 میٹرز ریکارڈ ہولڈر اسافا پاول کے ساتھ کئی ایتھلیٹس کے ٹیسٹ ممنوعہ دوا کے استعمال پر مثبت آئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.