جمرود میں کارخانو مارکیٹ کے قریب نیٹو کنٹینر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، 2 افراد زخمی

جمرود: کارخانو مارکیٹ کے قریب نیٹو کنٹینر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کارخانو مارکیٹ کے قریب افغانستان سے نیٹو افواج کا ساز وسامان اور بکتر بند گاڑیاں واپس لانے والے نیٹو کنٹینر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے جبکہ کنٹینر کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

تبصرے بند ہیں.