جلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

اسلام آباد:گرمی کی شدت میں اضافے سے شارٹ فال بھی بڑھنے لگا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ ملک بھر میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہےذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.