جعلی اکاؤنٹس کیس: مبینہ مرکزی کردار ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار اماراتی شہری ناصر عبد اللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔نیب نے ناصرعبد اللہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا، اہم شواہدحاصل کر لیے، ناصر عبداللہ کو احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔ ناصر عبداللہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد تھے۔اماراتی شہری ناصرعبداللہ لوتھا نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔

تبصرے بند ہیں.