جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 22 اکتوبر تک موخر کر دی گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فرال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے رو برو پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر کے تاخیر سے پہنچنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو، سب یہاں آپ کا انتظار کرتے رہیں۔نیب کے مطابق میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے مفرور ملزم اعظم وزیر اور یونس قدوائی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقدمے میں ضمنی ریفرنس کی چیئرمین نیب سے منظوری ہونا باقی ہے، آئندہ سماعت تک دائر کر دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے دعائیں بھی ہیں اور سپورٹ بھی۔ ریفرنس کی سماعت کے بعد آصف علی زرداری اور فرالر تالپور سے بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماوں نے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ پر مشاورت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.