جسٹس مقبول باقر پر حملہ حکومت اورتمام سیکورٹی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے، الطاف حسین

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جسٹس مقبول باقرکے قافلے پر حملہ حکومت، پولیس و انتظامیہ اور تمام سیکورٹی اداروں کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کس طرح جب اورجہاں چاہیں لوگوں کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملہ حکومت، پولیس و انتظامیہ اور تمام سیکورٹی اداروں کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ الطاف حسین نے بم حملے میں جسٹس مقبول باقرکے ڈرائیوراورپولیس ورینجرزکے اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پردلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس مقبول باقر کو جلد صحت جمیل عطا فرمائے۔

تبصرے بند ہیں.