جسٹس مقبول باقرحملہ؛ لشکرجھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج معصوم بااللہ کا اعتراف جرم

کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے مبینہ سربراہ ابوبکرعرف معصوم بااللہ نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزم ابوبکرعرف معصوم بااللہ اور معاویہ کو پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنے پیش کیا، جہاں شناختی پریڈ کے دوران عینی شاہدنے ابو بکر عرس معصوم بااللہ کو شناخت کرلیا، چشم دید گواہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ قریب ہی اپنی موٹر سائیکل پر پنکچر لگا رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ ایک شخص نے ریموٹ کا بٹن دبایا اور پلک جھپکتے ہی دھماکا ہوگیا ۔ شناختی پریڈ کے بعد معصوم بااللہ نے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے کہا کہ جسٹس مقبول باقر پر حملے کی منصوبہ بندی بشیر لغاری کےگھر پر کی گئی تھی، حملے کے لئے کئی ملزمان کے درمیان قرعہ اندازی ہوئی جس میں قرعہ اس کے نام نکلا تھا، ملزم کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر پر حملےکےلئے سرجانی ٹاؤن سے موٹر سائیکل چھینی گئی تھی جس کے سائلنسر، ہیڈلائٹ اور دوسری جگہوں پر بارودی مواد رکھا گیا تھا، منصوبے کے مطابق وہ دھماکے کے لئے موقع پر پہنچا اور جسٹس مقبول باقر کے آتے ہی اس نے ریموٹ کنٹرول کا بٹن دبا دیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا

تبصرے بند ہیں.