لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین احمد سے حلف لیا۔ تقریب حلف رداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، بار کے نمائندوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نومبر 2014 سے 25 مارچ 2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ ان کی تعیناتی سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج صاحبان کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد کو جوڈیشل کمیشن نے جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.