جب آپ میں ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا ‘ ریشم

بہت سے لوگ ہیں جو دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا مشورہ دیتے ہیں

لاہور( شوبزڈیسک )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا مشورہ دیتے ہیں ، ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جو آپ کاہاتھ پکڑ کر کامیابی کی منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں ، میرا یہ ماننا ہے کہ جب آپ میں ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا۔ ایک انٹرویو میںریشم نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں نے مشورے دئیے لیکن میں نے ہمیشہ اپنے دل و دماغ سے کام لیا ہے اور ایسے مشوروں کو خاطر میں نہیں لائی جس سے کامیابی کا دور مختصر ہو ۔ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ محنت سے اپنا نام بنائوں کیونکہ اس طرح سے حاصل کی ہوئی کامیابی پائیدار ہوتی ہے اور اس پر آپر کو فخر بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میںنے کامیابی کیلئے اہداف مقررکئے اور اس کے حصول کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھتی رہی ۔

تبصرے بند ہیں.