جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کے ایجنٹ تھے، فواد چوہدری

لاہور: 

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے ایجنٹ تھے۔

ایک بیان میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے، اگر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نام 4 شہر ہیں تو واقعی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے، ملک کے اکثریتی علاقوں میں ویسے ہی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور ان کے بجلی کے وزیر نے لوڈ شیڈنگ ہونے کا خود اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا ہے پہلے رشوت دے کر طاقت بناؤ اور پھر اس کے بل پر پیسے کماؤ۔ پیسوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتو اور پھر پیسہ کماؤ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فوج اور عدلیہ میں لوگ تبدیل ہوئے لیکن سیاست پر 1985 والی لاٹ مسلط ہے،  یہ چاہتے ہیں کہ انہیں لوٹ مار کی اجازت ہو جب کہ فوج اور عدلیہ نہ روکے تو ملک میں جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کے ایجنٹ تھے، پارٹی میں انہیں ہیرو بنانا غلطی تھی جس پر معذرت چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.