جانے والے ارکان واپس آئیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیسے کی سیاست آگئی ہے، لوگوں کے ضمیرخریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے،کھلے عام لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں ،عوام کا پیسہ چوری کرکے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے،سندھ کے عوام کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے،اگرہمارے لوگ تنگ ہیں توان کوچھپانے کی کیا ضرورت تھی؟اگرہمارے لوگ تنگ ہیں توان کوچھپانے کی کیا ضرورت تھی؟پوری قوم کے سامنے خریدوفروخت ہورہی ہے،خریدوفروخت کی سیاست سے پاکستان پیچھے چلا گیا،خریدوفروخت کی سیاست پرکسی کوشرم نہیں آرہی،ضمیرفروشی کےخلاف قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں،ساری قوم کوپتا چل گیا یہ کیا ہورہا ہے،کارکنوں سے کہتا ہوں پرامن احتجاج آپ کا حق ہے،زمانہ بدل چکا ہے جانے والے ارکان واپس آئیں گے،27 مارچ کوعوام “امربالمعروف” کاپیغام دیں گے،کرپٹ لوگ چوری کے پیسے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں،عوام 27 مارچ کو بتائیں گے وہ کہاں کھڑے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.