کراچی:گزشتہ روز جامعہ کراچی میں چینیوں کو نشانہ بنانے والے خاتون خودکش حملہ آور کے حوالے چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کا نام شاری بلوچ تھا جو کہ ضلع کچ کے ایک اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھی۔شاری بلوچ نے سال 2014 میں بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد سال 2018 میں ایم ایڈ مکمل کیا اور بلوچستان یونیورسٹی سے زولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اسکے علاوہ خاتون نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تربت کیمپس سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی۔شاری بلوچ ایک شادی شدہ خاتون تھی جس کے 2 بچے بھی تھے جبکہ اس کے شوہر شعبے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔اس کے والد ایک سرکاری ایجنسی میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے تھے بعد ازاں ان کے والد تین سال تک ضلع کونسل کے رکن رہے۔اسکے علاوہ شاری کے بھنوئی بھی ایک لیکچرر ہیں جبکہ اس کے ماموں میں سے ایک مصنف، ایک سابق پروفیسر، اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاری کا تعلق ایک ایک مستحکم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پرامن خاندان سے تھا۔
تبصرے بند ہیں.