؎لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)ملک بھرمیں جامعات،کالجزاورسکولز کوروناوائرس کے باعث چھ ما ہ کی طویل بندش کے بعددوبارہ کھل گئے جبکہ تیس ہزارسے زائددینی مدارس میںبھی تعلیمی سر گرمیاں بحال ہوگئیں،پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں اوراس سے اوپرکی جماعتوں کے تمام اعلی تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سر گرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری قواعدوضوابط کے مطابق تمام اساتذہ اورطلبہ کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ داخلی دروازوں پرسینیٹائزرکی دستیابی یقینی بنائے گی۔پہلے روز تعلیمی اداروں میں آنے والے طلبہ کی تعداد معمول سے کم رہی تاہم طلبہ تعلیمی سر گرمیاںبحال ہونے پر پر جوش نظر آئے ۔ صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر چھوٹی کلاسز کے طلبہ بھی تعلیمی اداروں میں واپس پہنچ گئے جنہیں واپس بھجوا دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.