تمبو گوٹھ کے انتظامی سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد پیر محمد شاہ کے مطابق موٹر وے ایم نائن پر سابقہ ٹول پلازہ کے قریب گلشن شہباز کے 550 ایکڑ پر بسائے گئے سیلاب متاثرین کو دیگر ضروریات کے ساتھ ساتھ مناسب طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں،جہاں حیدرآباد پولیس، سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اور سندھ حکومت کے تحت پرائیویٹ ادارے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی) کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ان کیمپوں کے عملے کے ذریعے بیشتر حاملہ خواتین یا بیماروں کو سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ تمبو گوٹھ میں اب تک 17 بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے، تمام زچہ بچہ کو صرف میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی بلکہ ان کی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.