لاہور (شوبزڈیسک ) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی بجائے سکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،اچھالکھنے والوں کے ساتھ سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر آنا ہو گا تبھی نتائج حاصل ہو سکیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک ،دو ڈرامے کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ سینئر اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے مسلسل کام کرنے سے اسٹیج ڈرامے میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کو بچانے کے لئے کسی نہ کسی کو لازمی آگے آنا ہو گا ورنہ جس تیزی کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت کھو رہا ہے مستقبل میں یہ بھی فلم انڈسٹری کی طرح زوالی کا شکار ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ کہا جاتا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے آنے والے رقص دیکھنا چاہتے ہیں ،لیکن ایک بڑی تعداد جو اچھا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے ان کا کسی کو خیال نہیں اس پر بھی سوچ بچار کرنی چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.