توقیرصادق کے اہم انکشافات‘ ایک گروپ6کروڑ دینے پر رضامند

لاہور: اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ رائل نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نیب نے تفتیش کے دوران توقیر صادق کو انکی کرپشن کے ثبوت بھی دکھائے۔ توقیر صادق کے اقرار پر ایک گروپ نیب کو6کروڑ روپے دینے پررضامند ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق اوگرا کرپشن کیس میں دو وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔ ان میں کاروباری شخصیت کاشف سلیم اور سیاسی شخصیت کے بیٹے شہزاد سلیم بھٹی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کاشف سلیم نے نیب کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ توقیر صادق نے اسے6کروڑ روپے سرمایہ کاری کیلیے دیے، نیب کو ایک کروڑ 36لاکھ کی پہلی قسط دیدی گئی ہے جبکہ شہزاد بھٹی نے بوگس سی این جی لائسنسوں کی مد میں کروڑوں کمائے۔ وہ سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد بھٹی کا بیٹا ہے جو نیب کو گزشتہ سال ایک کروڑ 60لاکھ ادا کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق توقیر صادق کو واپس لانے کے لیے سرکاری خزانے سے صرف 3 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.