توشہ خانہ ریفرنس ، معاملہ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔ پیر کو دور ان سماعت بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہاکہ ہم نے نواز شریف کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس پر عدالت نے نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک کاروائی روک دی گئی۔دور ان سماعت وکیل نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس پر سماعت ہے التوا دیا جائے۔عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے نواز شریف کی حد تک سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی ۔

تبصرے بند ہیں.