تنخواہ سے حاصل آمدنی پرٹیکس وصولی کا میکنزم وضع کردیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پارلیمنٹ سے منظورکیے جانے والے ترمیمی فنانس بل کے تحت تنخواہ دارملازمین سے تنخواہ کی مد میںحاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس وصولی کا میکنزم وضع کردیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ تنخواہ سے حاصل ہونے و الی آمدنی کے لیے ٹیکس سلیبزکی تعداد 12سے کم کرکے 11 کردی اوریکم جولائی سے تنخواہ کی مدمیںحاصل ہونیوالی آمدنی پر ٹیکس وصولی کے نئے ٹیکس سلیب نافذ ہونگے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق 4 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پرکوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا البتہ دوسری سلیب میں 4 لاکھ روپے سے زائد اور ساڑھے 7 لاکھ روپے سے کم کی آمدنی پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا البتہ یہ 5 فیصد انکم ٹیکس 4 لاکھ سے اوپر والی ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم پر وصول کیا جائے گا۔تیسری ٹیکس سلیب کے تحت ساڑھے 7 لاکھ روپے سے 14 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ساڑھے 17 سو روپے فکس ٹیکس اوراسکے علاوہ ساڑھے 7 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ چوتھی سلیب کے تحت 14 لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی پر 82500 روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 14 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر ساڑھے 12 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا 5ویں سلیب کے تحت 15 لاکھ روپے سے 18 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 95 ہزار روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 15 لاکھ روپے سے اوپر کی رقم پر15 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا چھٹی سلیب کے تحت 18لاکھ روپے سے 25 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 18لاکھ روپے سے اوپر کی رقم پر ساڑھے 17 فیصد ٹیکس دینا ہوگا 7ویں سلیب کے تحت 25 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 25 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 20 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، 8ویں سلیب کے تحت 30 لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 3 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 30 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 22.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا،9ویں سلیب کے تحت35 لاکھ روپے سے 40 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 4 لاکھ 75 ہزارروپے فکس ٹیکس کے علاوہ 35 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، 10ویں سلیب کے تحت 40 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 6 لاکھ روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 40 لاکھ روپے سے اوپر والی آمدنی پر27.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور 11ویں سلیب کے تحت 70لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی پر14 لاکھ 25 ہزار روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 70 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.