تمام اداروں کے سربراہ غیرجانب دار ہوں گے، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے کنٹرول میں آنے والے تمام اداروں کے سربراہ غیر جانب دارہوں گے۔ اپنی وزارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پیر کو امن وامان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے کنٹرول میں آنے والے تمام اداروں کے سربراہ غیر جانب دارہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.