ترک وزیر اعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

لاہور()ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،لاہور ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا،صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم رجب طیب اردوان،، اور ان کے وفد کی آمد کے استقبال میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزراء مہمانوں کی پیشوائی کے لئے موجود تھے۔ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کو چالیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی،ان کی آمد پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے اور سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔اپنے دو روزہ دورے میں طیب اردوان،صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی امور،علاقائی صورتحال اور افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ترک وزیر اعظم پاک ترک بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ترک وفد میں اہم حکومتی عہدیداروں کے ساتھ چالیس سے زائد بزنس مین بھی شامل ہیں۔طیب اردوان کے دورہ پر مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کے ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.