ترک صدر کا بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ

انقرہ: 

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.