قاہرہ (مانیٹر نگ ڈیسک) مصری حکومت نے لیبیا کے شہر مصراتہ میں ترکی کے بحری اڈا بنانے کے منصوبے کی اطلاعات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکی ہارٹ معاہدے کے مطابق نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس ہے۔اس سے قبل العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے بتایا کہ ترکی قطر اور لیبیا کی جی این اے حکومت نے لیبیا کے شہر مصراتہ میں ترکی کے بحری اڈے کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.