لاہور( شوبزڈیسک)نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں تخلیقی کام بند ہو چکا ہے اورصرف بھیڑ چال کے تحت فلمیں اور ڈرامے بن رہے ہیں ،تخلیقی کام کہیں بھی ہو وہ اپنا اثر رکھتا ہے ،شوبز میں اس کے فقدان کی وجہ سے میں نے ایک عرصے سے بریک لے رکھی ہے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نسبت دوسرے ملکوں میں زیادہ تخلیقی کام ہوا ہے ،90ء کی دہائی تک ہم ہر لحاظ سے بھارت کے مقابلے میں بہتر تھے حالانکہ اس وقت ہمارے پا س وسائل کی بھی کمی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نئے جذبہ اور جنون کی ضرورت ہے جو فی الوقت نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی باتوں کی بجائے عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے اور اس جانب پیشرفت کے دور دور تک کوئی آثار نہیں۔
تبصرے بند ہیں.