تحریک لبیک سے معاہدے کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے معاہدے کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا ہے کہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی طریقہ پر عمل ہونا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا انہیں رہا کیا جانا تھا، تخریب کاری اور سڑک بند کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے، 44 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.