پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے گورنر خیبر پختونخواہ کا حلف اٹھالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے شاہ فرمان سے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلی محمودخان سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت اعلی سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری سے قبل شاہ فرمان نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا، انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا یا، شاہ فرمان نے پی کے اکہتر سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ سولہ اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخواہ بنانے کی منظوری دی تھی،جبکہ اقبال ظفرجھگڑاکے استعفے کے بعد اسپیکرمشتاق غنی قائم مقام گورنر کے طورپرکام کررہے تھے۔ شاہ فرمان نے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے ستر اور اکہتر سے کامیابی حاصل کی تھی،تاہم پی کے ستر پشاور پانچ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوش دل خان کامیاب ہوگئے تھ
تبصرے بند ہیں.