لاہور: تحریک انصاف نے نومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس پچیس مئی کو لاہور میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماء شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان رو بصحت ہیں، قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت سمیت کہیں آنے جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس پچیس مئی کو لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ عمران خان کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر سیاسی اور پارٹی رہنماوٴں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.