تحریک انصاف کوضمنی انتخابات سے قبل سخت چیلنجزکا سامنا
کراچی: تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی (سی ای سی) کا انتخابات کے بعد پہلا اجلاس کل ہونے جا رہا ہے، اجلاس میں کمیٹی کے سامنے مشکل ایجنڈا ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پارٹی پہلے ہی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔ عمران خان ضمنی انتخابات سے قبل کوئی مثبت تاثر ابھارنا چاہیں گے۔مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کے باعث ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کیلیے اپنی ہی چھوڑی ہوئی نشستوں کو واپس حاصل کرنا اور کوئی حیران کن کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ صرف پختونخوا میں کارکردگی ہی تحریک انصاف کے کارکنوں اور غیرجانبدار ووٹروں کو تحریک دے سکتی ہے۔ تحریک انصاف بجٹ میں جی ایس ٹی کے بعد مہنگائی میں اضافے، لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے میں ناکامی اور انسداد دہشتگردی پالیسی نہ بننے کے ایشوز کو استعمال کرسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.