تحریک انصاف کا ’’پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ‘‘ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں پارٹی چیرمین عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف لائحہ عمل کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرے گی، اس کے علاوہ عوامی سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی نظام کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا ہے ، اس بل کے خلاف پیپلز پارٹی پہلے ہی عدالت میں جانے کا عندیہ دے چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.