تبادلےو تعیناتیاں قانون کے تحت ہورہی ہیں،فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت ہورہی ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پہلی باربہترین افسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈگورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔

تبصرے بند ہیں.