کراچی:
کراچی کی تاجر برادری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ تبدیلی آنے کی صورت میں کراچی کے ساتھ کی جانے والی معاشی زیادتیوں اور وسائل میں کٹوتی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، نظام مملکت چلانے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ کراچی کی صنعتوں اور ٹیکس گزاروں سے ہٹا کر ملک کے دیگر شہروں کی صنعتوں پر تقسیم کرنا ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں اور بزنس مین گروپ کی قیادت سے مقامی ہوٹل میں اتوار کو ہونے والی ملاقات اور استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی چیمبر کے صدر مفصر ملک نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری جاننا چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد کراچی کے بارے میں کیا حکمت عملی ہوگی اور تحریک انصاف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کیا پلاننگ کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.