ڈھاکا:
بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بنگلا دیشی میڈیا نے عمران خان جونیئرکی نوبالزکوفکسنگ کا رنگ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنگلا دیش میں بھی پاکستانی کرکٹرزکوبدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پڑوسی ملک کے میڈیا نے بی پی ایل میں شریک عمران خان جونیئرکی نوبالزکو فکسنگ کا رنگ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آل راؤنڈر بریسال بلزکی نمائندگی کررہے ہیں، کھیل کے دوران ان سے اہم موقع پر 2 نوبالز ہوئیں اور حریف ٹیم کو فری ہٹس ملیں جن پربنگلا دیشی میڈیا نے ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا کہ یہ فکسنگ کا نتیجہ ہے۔ چٹاگانگ سے میچ میں عمران خان جونیئر قوانین سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے ایک بیٹسمین کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تو بھی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں
تبصرے بند ہیں.