بیگم کلثوم نواز کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا

اسلام آباد: 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جب کہ ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔

 

 احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیے۔  نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ حارث نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی

تبصرے بند ہیں.