بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس پر دہشتگردی کی کوشش ناکام

راولپنڈی: بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ گزشتہ رات تقریباً 4 بجے پولیس کی وردی میں ملبوس 18 دہشت گرد 3 ہائی روف گاڑیوں میں آئے اور ڈی آئی جی کا نام لے کر ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اے ایس ایف حکام نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے وزارت دفاع کا اجازت نامہ مانگا اور شک پڑنے پر تھانہ ایئرپورٹ فون کرکے معلومات لینے کی کوشش کی، یقین ہوجانے پر اے ایس ایف حکام نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور دہشت گرد وائرلیس پیغام سن کر اپنی گاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، امکان ہے کہ دہشت گردوں کی گاڑیوں میں بھاری تعداد میں تخریب کاری کا مواد موجود تھا۔ واضح رہے کہ 3 ماہ قبل دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا اور اس واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.