منسک (مانیٹر نگ ڈیسک )بیلاروس میں اپوزیشن کے لاکھوں سیاسی کارکنوں نے صدر آلیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صرف دارالحکومت مِنسک میں ہی ان مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد رہی۔ کئی دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سربراہ مملکت سے مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا۔ لوکاشینکو طویل عرصے سے بیلاروس کے صدر چلے آ رہے ہیں۔ زیادہ تر سفید کپڑوں میں ملبوس مظاہرین اپنے پرامن احتجاج کے دوران سفید پھول اور سفید غبارے لیے ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.