بیروت (مانیٹر نگ ڈیسک )لبنانی پولیس نے لبنان کے موجودہ کسٹمز ڈائریکٹر جنرل بدری ضاہر اور سابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز شفیق مرعی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ ایک جج نے بیروت میں رواں ہفتے ہونے والے مہلک دھماکے کے بارے میں ملک کے کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل سے پوچھ گچھ کی ، جس کے بعد جج نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ تفتیشی جج غسان خوری نے فیصلہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز بدری ضاہر پوچھ گچھ کے بعد حراست میں رہیں گے۔ بندرگاہ کے دیگر 16 عہدیداروں اور ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا۔بیروت بندرگاہ میں بڑی مقدار میں امونیم نائٹریٹ کے دھماکے کے تین دن بعد ایجنسی نے گرفتاری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
تبصرے بند ہیں.