قاہرہ(مانیٹر نگ ڈیسک )مصر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر چار اگست کو تباہ کن دھماکے کے بعد اپنی بندرگاہوں کے گوداموں میں پڑے ہوئے خطرناک مواد کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر خزانہ محمد معیط نے پارلیمان میں بتایا کہ بیروت میں جو کچھ رونما ہوا تھا،اس کے بعد ہم نے اپنی صورت حال کا جائزہ لیا ہے اور بندرگاہوں پر پڑے ہوئے خطرناک اور نظرانداز شدہ مواد کی بہت بڑی مقدار کو اب تک تلف کردیا ۔انھوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پڑے ہوئے مواد میں سے بھاری مقدار میں تیل ، دفاع اور داخلہ سمیت مختلف وزارتوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔آیندہ دسمبر تک ہم مصرکی تمام بندرگاہوں کو ایسے مواد سے پاک کردیں گے۔
تبصرے بند ہیں.