بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںچند دن قبل ضلع بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہیدہونیوالے کشمیری نوجوان کی لاش ضلع بڈگام سے برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔ نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے چک کائوسہ میں ایک نالہ سے چار دن بعد لی ہے ۔ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا تھا اور اس نے نالے میں چھلانگ لگا دی تھی جس کے بعد سے نوجوان کی تلاش جاری تھی اور گزشتہ شب اس کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.