بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںمیر واعظ کی فوری رہائی کا مطالبہ

میر واعظ فاروق جو انجمن اوقاف جامع مسجد کے چیئرمین بھی ہیں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے مسلسل گھر میں نظربند ہیں

سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)غیر قانونی طو رپر بھار ت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ نے حریت فورم کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ کورونا وائر س کی وبا کی آڑ میں قابض انتظامیہ کی طرف سے تاریخی جامع مسجد کو تقریبا 150دن تک بند رکھنے کے بعد حال ہی میں کھولے جانے کے موقع پر کیا ہے ۔ جامع مسجد کی انتظامیہ اورمسجد میں نماز پڑھنے کیلئے آنے والے لوگوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے سرینگر میں اپنے گھر میں غیر قانونی طو رپر نظر بندمیر واعظ عمرفاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ میر واعظ فاروق جو انجمن اوقاف جامع مسجد کے چیئرمین بھی ہیں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے مسلسل گھر میں نظربند ہیں ۔ لوگوں نے اس موقع پر جموں کے ایک پجاری کی طرف سے آنحضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیان پر بھی اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوںنے پجاری کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.