اسلام آباد:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے جاپانی وزیرخارجہ کونو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے جاپانی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ،سرمایہ کاری اور انسانی ترقیاتی وسائل کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.