بھارت کا 22پاکستانی قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہا کرنیکا اعلان
نئی دہلی: بھارت نے اپنی جیلوں میں قید 22 پاکستانی قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہاکرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان اسیروں میں 14ماہی گیر اور8عام شہری شامل ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت مذکورہ قیدیوں کو30جولائی کو واہگہ کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کریگا۔یاد رہے کہ یکم جولائی تک بھارتی جیلوں میں 386سے زائد پاکستانی قیدی موجود تھے۔
تبصرے بند ہیں.