بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے فرار اختیار کیا: شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے فرار اختیار کیا، مقبوضہ وادی میں حالات بگڑ رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکا مفید اور کامیاب رہا، پاک امریکا تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، بھارت نے کشمیر کے مسئلے پر کبھی ثالثی قبول نہیں کی۔طیارہ حادثہ میں شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا افریقی ممالک پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، افریقی ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کیلئے جامع پالیسی تشکیل دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.