نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)لداخ میں چین سے کشیدگی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بنا کر چینی موبائل ایپلی کیشنز اور وڈیو گیم پب جی سمیت 118 موبائل ایپس پر پابندی لگا دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر ٹیکنالوجی نے الزام لگایا کہ پابندی میں شامل موبائل ایپس صارفین کی ذاتی معلومات اور دیگر ڈیٹا مشکوک انداز میں جمع کر کے شیئر کر رہی تھیں۔بھارت نے رواں برس جون میں لداخ کے علاقے میں چینی اور بھارتی افواج کے درمیان کشیدگی کے بعد بھی سیکیورٹی خدشات کو وجہ بتا کر چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی لگادی تھی۔
تبصرے بند ہیں.